قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کل دبئی کیلئے روانہ ہوں گے

جمعرات 21 فروری 2019 16:28

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کل دبئی کیلئے روانہ ہوں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کل جمعہ کو دبئی کیلئے روانہ ہوں گے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق جمعہ کو دبئی کے لیے روانہ ہوں گے، یو اے ای میں اپنے دورے کے دوران چیف سلیکٹر نہ صرف پی ایس ایل کے میچز میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیں گے بلکہ آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کے ساتھ مشاورت بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کینگروز کے خلاف تینوں طرز کی کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو آرام دینے کی تجویز ہے، اس تجویز پر عمل کیے جانے کی صورت میں پی ایس ایل 4 کے ایڈیشن میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جاسکتا ہے۔
وقت اشاعت : 21/02/2019 - 16:28:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :