سائوتھ کپ کراچی باکسنگ چمپئن شپ 27 فروری سے شروع ہوگی

جمعرات 21 فروری 2019 16:28

سائوتھ کپ کراچی باکسنگ چمپئن شپ 27 فروری سے شروع ہوگی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون اور کراچی سائوتھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سائوتھ کپ کراچی باکسنگ چمپئن شپ 27 فروری سے کراچی میں شروع ہوگی۔ سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اصغر بلوچ کے مطابق چمپئن شپ میں کراچی کے باکسرز حصہ لیں گے، چمپئن شپ میں جونیئر کلاس انڈر۔

16 اور یوتھ کلاس انڈر۔18 کے مقابلے رکھے گئے ہیں جونیئر کلاس انڈر۔16 میں آٹھ ایونٹس جن میں 44، 46، 48، 50، 52، 54، 57 اور 60 کلوگرام جبکہ یوتھ کلاس انڈر۔

(جاری ہے)

18 میں 10 ایونٹس جن میں 49، 52، 56، 60، 64، 69، 75، 81، 91 اور 91 پلس کلوگرام کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے وزن کئے جائیں گے اور ڈراز کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ چمپئن شپ کے فائنل مقابلے 28 فروری کو کھیلے جائیں گے اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

کراچی سائوتھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالرزاق بلوچ نے کہا کہ پہلی قومی یوتھ مینز اینڈ ویمن باکسنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے چمپئن شپ کے دوران کراچی باکسنگ ٹیم اور سندھ باکسنگ ٹیموں کیلئے کھلاڑیوں کا چنائو کیا جائیگا۔ یہ چمپئن شپ کراچی میں کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 21/02/2019 - 16:28:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :