پاکستان کو ورلڈ کپ کھیلنے سے نہیں روکا جاسکتا، بی سی سی آئی نے اعتراف کرلیا

آئی سی سی کا قانون تمام ممبر بورڈز کو آئینی تحفظ فراہم کرتا ہے: ترجمان بھارتی کرکٹ بورڈ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 21 فروری 2019 17:54

پاکستان کو ورلڈ کپ کھیلنے سے نہیں روکا جاسکتا، بی سی سی آئی نے اعتراف کرلیا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21فروری 2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ 2019 ءسے باہر کروانے کا مطالبہ کرنے والے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی )کی عقل ٹھکانے آگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ 2019 ءسے باہر کروانے کا مطالبہ کرنے والے بی سی سی آئی کو اعتراف کرنا پڑا کہ وہ پاکستان کو ورلڈ کپ میں شرکت سے نہیں روک سکتا ہے ،آئینی طور پر ایسا نہیں کیا جاسکتا ہے۔

بی سی سی آئی کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ آئی سی سی کا قانون تمام ممبر بورڈز کو آئینی تحفظ فراہم کرتا ہے اور کوالیفائنگ ٹیموں کو آئی سی سی ایونٹس سے نہیں روکا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ 2019 ءسے پاکستان کو باہر کرنے کے لیے آئی سی سی کو خط لکھا اور پھر خود ہی مان لیا کہ ایسا ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سابق کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے دعویٰ کیا بھارت نہیں ہوگا توورلڈ کپ بھی نہیں ہوسکتا۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ کا پہلے میچ اوول کے میدان پر 30 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے جو 31 مئی کو ٹرینٹ برج پر کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ پلوامہ خودکش حملے میں 44 بھارتی فوجی مارے گئے تھے جس کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف محاذ کھول دیاہے۔
وقت اشاعت : 21/02/2019 - 17:54:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :