پی ایس ایل 4، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو باآسانی ہرا دیا

حسن علی کی تباہ کن باولنگ کے باعث کنگز کے بلے باز 154 رنز کا قدرے آسان ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 فروری 2019 00:43

پی ایس ایل 4، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو باآسانی ہرا دیا
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21فروری 2019ء) پی ایس ایل پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو باآسانی ہرا دیا، حسن علی کی تباہ کن باولنگ کے باعث کنگز کے بلے باز 154 رنز کا قدرے آسان ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ شارجہ میں کھیلے گئے دن کے واحد میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 153 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے امام الحق نے نصف سینچری اسکور کی۔

جواب میں حسن علی کی تباہ کن باولنگ کے باعث کراچی مقررہ 20 اوورز میں 109 رنز ہی بنا سکا۔ حسن علی نے 4 شکار کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتا ن عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پشاور زلمی کے لیے کامران اکمل اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا ، عامر یامین نے کامران اکمل کو صفر کی خفت سے دوچار کرتے ہوئے پویلین بھیجا،عمر امین اور امام الحق نے دوسری وکٹ کے لیے44رنز جوڑے جس کے بعد عمرا مین15رنز بناکر سکندر رضا کے ہاتھوں سٹمپ آﺅٹ ہوئے، وین میڈسن بغیر کوئی رن بنائے اسی اوور میں سکندر رضا کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ کیرون پولارڈ بھی بغیر کوئی رن بنائے عماد وسیم کے ہاتھوں بولڈ ہوئے،لیام ڈاسن اور امام الحق نے چوتھی وکٹ کے لیے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے76رنز جوڑے جس کے بعد لیام ڈاسن43رنز بنا کا عثمان شنواری کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے،امام الحق اپنی9ویں ٹونٹی ٹونٹی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد56رنز بنا کر عثمان شنواری کے ہاتھوں بولڈ ہوئے،وہاب ریاض بغیر کوئی رن بنائے محمد عامر کا شکار بنے،حسن علی 2رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوگئے،کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ اوس سے متعلق تھوڑی تشویش ہے، لیکن امید ہے زلمی کو کم سکور پر آﺅٹ کرلیں گے۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمارے پاس کوالٹی سیمرز ہیں جو حریف ٹیم کے بیٹسمینوں پر دباﺅ رکھیں گے، اچھا کھیل کر شائقین کو محظوظ کریں گے لیکن کھیل کے اختتام پر ہماری ٹیم جیتے گی۔کراچی کنگز نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، سہیل خان کی جگہ عامر یامین جبکہ روی بوپارا کی جگہ بین ڈنک کو آج کے میچ میں موقع دیا گیا ہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں بابر اعظم، لیام لیونگ اسٹون، کولن انگرام، بین ڈنک، محمد رضوان، عامر یامین، سکندر رضا، عماد وسیم، محمد عامر، عمر خان اور عثمان شنواری شامل ہیں۔پشاور زلمی کی ٹیم کامران اکمل، امام الحق، عمر امین، وین میڈسین، کیرون پولارڈ، لیام ڈاسن، ڈیرن سیمی، وہاب ریاض، حسن علی، عمید آصف اور ابتسام شیخ پر مشتمل ہے۔ایونٹ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی ٹیمیں ابتک 2،2 میچز کھیل چکی ہیں، دونوں ٹیموں نے1،1میچ جیتا ہے جبکہ 1، 1میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
وقت اشاعت : 22/02/2019 - 00:43:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :