پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس 4 مارچ کو لاہور میں ہوگا

جمعہ 22 فروری 2019 15:17

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس 4 مارچ کو لاہور میں ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس 4 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر سید اشفاق حسین کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے قائم مقام جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ اجلاس میں شرکت کرنے والے ممبران کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں اور اجلاس میں گراس روٹ سطح پر ملک میں فٹ بال کی ترقی کیلئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 22/02/2019 - 15:17:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :