محکمہ تعلیم کا ہفتہ میں دو دن سپورٹس پیریڈ اور ہر طالب علم کی کھیل میں لازمی شرکت کا فیصلہ مستحسن اقدام ہے‘ندیم سرور

یہ تجویز سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے دی تھی کہ نوجوانوں کو سپورٹس کی جانب راغب کرنے کیلئے سکولوں میں سپورٹس پیریڈ دوبارہ شروع کئے جائیںجس پر محکمہ تعلیم نے یہ اہم قدم اٹھایا ‘ ڈی جی سپورٹس پنجاب

جمعہ 22 فروری 2019 16:56

محکمہ تعلیم کا ہفتہ میں دو دن سپورٹس پیریڈ اور ہر طالب علم کی کھیل میں لازمی شرکت کا فیصلہ مستحسن اقدام ہے‘ندیم سرور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے محکمہ تعلیم کی جانب سے سکولوں میں ہفتہ میں دو دن سپورٹس کے لئے پیریڈ مختص کرنے اور ہر طالب علم کے سپورٹس میں لازمی حصہ لینے کے اقدام کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ یہ تجویز سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے دی تھی کہ نوجوانوں کو سپورٹس کی جانب راغب کرنے کے لئے سکولوں میں سپورٹس پیریڈ دوبارہ شروع کئے جائیں جس پر محکمہ تعلیم نے یہ اہم قدم اٹھایا ہے جو قابل تحسین ہے،اس فیصلے سے بچے صحتمند سرگرمیوں کی جانب راغب ہونگے اور نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، ہر طالب علم کیلئے ایک کھیل میں لازمی حصہ لینے کا اقدام صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے چند ماہ قبل اٹھایا تھا ، اس پر عملدرآمد کرکے محکمہ تعلیم نے مستحسن اقدام کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سکولوں میں سپورٹس کی سرگرمیوں سے نوجوانوں میں سپورٹس کا رحجان بڑھے گا اور سپورٹس کو فروغ ملے گا، نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا، انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں سکولوں اور کالجوں میںسپورٹس کے پیریڈ ہوا کرتے تھے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا تھا، گزشتہ چندبرسوں سے سکولوں اور کالجوں میں سپورٹس کے پیریڈ ختم کردیئے تھے جس کے اثرات سپورٹس پر مرتب ہوئے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے مزید کہا کہ سکول سپورٹس کی نرسریاںہیں ، ماضی میں سٹار کھلاڑی سکولوں سے ہی نکلے تھے، محکمہ تعلیم کا اقدام خوش آئند ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کی ترقی اور فروغ کے لئے مل کر کام کرنے کو تیار ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب کا صوبہ بھر میں وسیع انفراسٹرکچر موجود ہے ، تحصیل اور ضلع کی سطح پر جدید سہولتوں سے آراستہ گرائونڈز، جمنزیم اور سٹیڈیم بنائے گئے ہیں ، باصلاحیت نوجوان سکول اوقات کے بعد گرائونڈز اور جمنیزیم میں جاکر اپنے کھیل کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں، سپورٹس کے لئے سب کے دروازے کھلے ہیں، سپورٹس کو فروغ دینے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

وقت اشاعت : 22/02/2019 - 16:56:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :