پی ایس ایل 4،ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کےلئے 201رنز کا ہدف دیدیا

جیمز ونس اور عمر صدیق کی شاندار اوپننگ پارٹنر شپ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 22 فروری 2019 18:09

پی ایس ایل 4،ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کےلئے 201رنز کا ہدف دیدیا
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22فروری 2019ء) پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 201رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ملتان سلطانز کے بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا اور اوپننگ جوڑی نے ہی شاندار شراکت قائم کی،جیمز ونس نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور عمرصدیق کے ساتھ مل کرپہلی وکٹ کے لیے135رنز جوڑے جس کے بعد جیمز ونس 84رنز بنا کر لامیچن کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے، شعیب ملک10رنز سکور کرکے لامیچن کا دوسرا شکار بنے،عمر صدیق53رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد شاہین آفریدی کا شکار بنے،آندرے رسل7رنز سکور کرکے لامیچن کی گیند پر انہی ہاتھوںکیچ آﺅٹ ہوئے،ڈینیئل کرسٹین21رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوگئے،لاری ایونز 8رنز بنا کر حارث رﺅف کا پہلا شکار بنے،ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز اب تک 3، 3 میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں ٹیمیں اب تک صرف ایک، ایک میچ میں کامیابی حاصل کرچکی ہیں۔

(جاری ہے)

اس اعتبار سے ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کو صرف دو، دو پوائنٹس حاصل ہیں۔لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ انگوٹھے میں انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں ان کی جگہ اے بی ڈی ویلیرز کپتانی کررہے ہیں جب کہ حفیظ کی جگہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ لیفٹ آرم بیٹسمین سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پی ایس ایل میں آج دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان رات 9 بجے ہوگا۔
وقت اشاعت : 22/02/2019 - 18:09:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :