چیپٹر ٹو پنجاب پولو کپ 2019ء ٹورنامنٹ کے دو اہم میچز (آکل )کھیلے جائیں گے

جمعہ 22 فروری 2019 18:49

چیپٹر ٹو پنجاب پولو کپ 2019ء ٹورنامنٹ کے دو اہم میچز (آکل )کھیلے جائیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام چیپٹر ٹو پنجاب پولو کپ 2019ء ٹورنامنٹ کے دو اہم میچز کل بروز (ہفتہ )کو کھیلے جائیں گے۔ گزشتہ روز بھی گرائونڈ گیلے ہونے کی وجہ سے لیگ میچز نہ ہو سکے۔ چیپٹر ٹو پاکستان کے بڑے فیشن برانڈ کے تعاون سے ہونیوالے پنجاب پولو کپ میں بارشوں اور گرائونڈ گیلے ہونے کی وجہ سے میچز مکمل نہ ہو سکے۔

آج بروز ہفتہ کو دوپہر بارہ بجے پول اے کی تینوں ٹیموں کے درمیان امریکن سسٹم کے تحت دو دو چکرز کے میچز کھیلے جائیں گے۔ جو ٹیم دو میچ جیتے گی وہ فائنل کھیلے گی جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ دونوں میچز ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔ پول اے میں نیوایج/ڈائمنڈ پینٹس ،پی آر ایونٹ پلانر/مومن گھی،ماسٹر پینٹس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

۔ ادھر پول بی میں شامل باڑیز اور ماسٹر پینٹس بلیک کے درمیان چار چکروں کا پورا میچ کھیلا جائے گا جیتنے والی ٹیم فائنل کھیلے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم سب سڈری فائنل کھیلے گی۔ چیپٹر ٹو پنجاب پولو کپ کے فائنلز اتوار بروز 24 فروری کو کھیلے جائیں گے۔ لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ کے مطابق ہائی گول سیزن کے میچز بارشوں کی وجہ سے متاثر ضرور ہوئے ہیں مگر اگلے ہفتے نیشن اوپن پولو چیمپئن شپ شروع ہو رہی ہے جس میں زبردست ایکشن دیکھنے کو ملے گا۔

نیوایج/ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم میں المان جلیل اعظم، عدنان جلیل اعظم، حسام علی حیدر اور سلواڈور علاوا،پی آر ایونٹ پلانر/مومن گھی کی ٹیم میںممتاز عباس نیازی، احمد زبیر بٹ، بلال حئی اور نکلوس کروٹی، ماسٹر پینٹس کی ٹیم میں فاروق امین صوفی، ثاقب خان خاکوانی، حمزہ مواز خان اور خوان کروز لوساڈا،پول بی کی ٹیموں میں ٹیم باڑیز میں نفیس باڑی، راجہ میکائل سمیع، راجہ سمیع اللہ اور باٹیسٹاباشوگر جبکہ ماسٹر پینٹس بلیک میں صوفی محمد عامر /صوفی محمد ہارون، احمد علی ٹوانہ، راجہ تیمور ندیم اور متھیاس پیراز جبکہ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 22/02/2019 - 18:49:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :