سید تجمل عباس آئی ٹی ایف ٹینس چمپئن شپ کے بوائز سنگلز میں حذیفہ عبدالرحمن اور کویت کے بادرالعبداللہ فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 22 فروری 2019 19:54

سید تجمل عباس آئی ٹی ایف ٹینس چمپئن شپ کے بوائز سنگلز میں حذیفہ عبدالرحمن اور کویت کے بادرالعبداللہ فائنل میں پہنچ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) سید تجمل عباس آئی ٹی ایف ٹینس چمپئن شپ کے بوائز سنگلز میں حذیفہ عبدالرحمن اور کویت کے بادرالعبداللہ فائنل میں پہنچ گئے، فائنل (آج )ہفتہ کو کھیلے جائیں گے، دلاور عباس کمپلیکس میں کھیلے گئے بوائز سنگلز کے سیمی فائنل میں پاکستان ٹاپ سیڈ حذیفہ عبدالرحمن نے ترکی کے برک الوس کو 6-2 اور 6-1 سے اور کویت کے بادرالعبداللہ نے اپنے ہم وطن عیسا قابزرڈ 6-4 اور 6-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

گرلز ڈبلز کے سیمی فائنل میں فلپائن کی بے فرانسزکا اور رنی ماری نے ملائیشیا کی چولی زی ینگ اور پاکستان کی شیمزہ دورب کو6-1 اور 6-2 سے ہرا دیا۔ گرلز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں ترکی کی ایسیگل میرٹ نے ملائیشیا کی کٹ زی ابو یینگ کو 6-1، 4-6 اور 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔

(جاری ہے)

بوائز ڈبلز کے سیمی فائنل میں ترکی کے برک الوس اور ٹگن مکزیم نے پاکستان کے عبداللہ عدنان اور احمد کامل کو 3-6 ، 7-6 اور 10-4 جبکہ پاکستان کے شعیب خان اور حذیفہ عبدالرحمن نے کویت کے علی اور عیشا کو 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے گرلز سنگلز کے سیمی فائنل میں روس کی ارینا نے سری لنکا کی انجالیکا کو 6-2 اور 7-5 سے اور ترکی ایسیگل میرٹ نے کوریا کی جی ہین کنگ کو 6-2 اور 6-0 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ۔

گرلز ڈبلز کے سیمی فائنل میں سری لنکا کی انجالیکا اور ملائشیا کتنا سین نے کوریا سوہا جنگ اور جی ہین کنگ کو 6-2 ، 4-6 اور 10-8 سے ہرا دیا کی۔
وقت اشاعت : 22/02/2019 - 19:54:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :