پی ایس ایل 4،اسلام آبادیونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو12رنز سے ہرا دیا

این بیل اور پولارڈ کی نصف سنچریاں،محمد سمیع کی ہیٹرک

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 23 فروری 2019 00:47

پی ایس ایل 4،اسلام آبادیونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو12رنز سے ہرا دیا
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22فروری 2019ء) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 11 ویں میچ میں نے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 12رنزسے شکست دیدی ہے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیئے گئے159رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم کامران اکمل7رنز بنا کر محمد موسی کا شکار بن گئے،ڈیوڈ مالان صرف ایک رن بنا کر موسی کی دوسری وکٹ بنے،امام الحق18رنز سکور کرکے فہیم اشرف کی گیند پر آﺅٹ ہوئے،عمر امین14رنز بنا کر سمت پٹیل کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے،لیام ڈاسن کو21رنز پر شاداب خان نے آﺅٹ کیا ،کیرون پولارڈ اور ڈیرن سیمی نے چھٹی وکٹ کے لیے55رنز جوڑے جس کے بعد پولارڈ22گیندوں پر3چوکوں اور5چھکوں کی مدد سے 51رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کی گیند پر آﺅٹ ہوئے،کپتان ڈیرن سیمی11رنز بنانے کے بعد محمد موسی کا تیسرا شکار بنے،وہاب ریاض8گیندوں پر20رنز بنا کر محمد سمیع کا شکار بنے ،عمید آصف بھی بغیر کوئی رن بنائے بغیر پوویلین لوٹے اور حسن علی کو آﺅٹ کرکے محمد سمیع نے اپنی ہیٹرک مکمل کی۔

(جاری ہے)

شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے لیوک رونکی اور صاحبزادہ فرحان نے ٹیم کو32رنز کا آغاز فراہم کیاجس کے بعد رونکی 21رنز سکور کرکے پوویلین لوٹے، صاحبزادہ فرحان بھی15رنز سکور کرکے ثمین گل کا دوسرا شکا ر بنے،حسن طلعت بغیرکوئی رن بنائے کیرون پولارڈ کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے،کیمرون ڈیلپورٹ اور این بیل نے چوتھی وکٹ کے لیے 56رنز جوڑے جس کے بعد ڈیلپورٹ13رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے،آصف علی دو چھکوں کی مدد سے 13رنز سکورکرکے ثمین گل کا تیسرا شکار بنے،فہیم اشرف صرف 2رنز سکور کرکے عمید آصف کا شکار بنے،شاداب خان 6رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوئے ، سمت پٹیل بھی کچھ خاص نہیں کرپائے اور4رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے،این بیل نے اپنی18 ویں ٹونٹی ٹونٹی نصف سنچری مکمل کی،وہ54رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے،پشاور زلمی کے سب سے کامیاب بولر ثمین گل رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کی،حسن علی نے 2 جبکہ وہاب ریاض ،عمید آصف اور پولارڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

وقت اشاعت : 23/02/2019 - 00:47:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :