سچن ٹنڈولکر بھی پاکستان مخالفت میں حد سے گزر گئے

ورلڈ کپ میں پاکستان کو دو پوائنٹس دینے پر نفرت کا اظہار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 23 فروری 2019 13:18

سچن ٹنڈولکر بھی پاکستان مخالفت میں حد سے گزر گئے
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23فروری 2019ء) بھارت کے عظیم سمجھے جانے والے سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر بھی پاکستان مخالفت میں حد سے گزر گئے جب انہوں نے یہ کہنے سے بھی گریز کیا کہ انہیں ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیل کر دو پوائنٹس دینے سے بھی نفرت ہے کیوں کہ وہ چاہتے ہیں کہ بھارت میگا ایونٹ میں ایک بار پھر پاکستان کو شکست سے دوچار کرے۔

اگرچہ سابق کپتان سنیل گواسکر کا خیال ہے کہ پاکستان کیخلاف میچ نہ کھیل کر بھارت کا ہی نقصان ہوگا لیکن ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کو پاکستان کیخلاف جیت کر ان دو پوائنٹس کو حاصل کرنا چاہئے جو روایتی حریف کو بغیر کھیلے مل سکتے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ بھارت نے عالمی کپ میں پاکستان کو ہمیشہ ہی ہرایا ہے جسے ایک مرتبہ پھر شکست دینے کی ضرورت ہے کیوں کہ انہیں اس بات سے ہی نفرت محسوس ہو رہی ہے کہ پاکستان کو دو پوائنٹس دے کر اس کی ٹورنامنٹ میں مدد کی جائے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور سیاست دان پاکستان کے خلاف ہرزہ سرئی میں حد سے بھی آگے بڑھ گئے ہیں جب کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار پر غور شروع کیا ہے ۔                                                                                                                  
وقت اشاعت : 23/02/2019 - 13:18:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :