پی ایس ایل 4، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے لاہور قلندرزکیخلاف ٹاس جیت لیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 23 فروری 2019 16:05

پی ایس ایل 4، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے لاہور قلندرزکیخلاف ٹاس جیت لیا
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23فروری 2019ء) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کے چوتھے ایڈیشن کے 11ویں مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرزکے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی آج کا میچ نہیں کھیل رہے اور یاسر شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 4 میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 8 پاکستان میں ہوں گے اور دیگر میچز کی میزبانی دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کے گراﺅنڈز کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جن میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت جاری ہے اس میں شارجہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین شیڈول میچز شامل ہیں جب کہ ان کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز اور 24 فروری کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹس آن لائن دستیاب ہیں،ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں 4 اور 5 مارچ کو ہونے والے میچز کے ٹکٹس بھی آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہیں ،اس سٹیڈیم میں 4 مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 5 مارچ کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگیا ہے ، لیگ کا فائنل 17مارچ کو نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی، لیگ راﺅنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 23/02/2019 - 16:05:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :