نیشنل جونیئر سکواش چمپئن شپ ،ایئر فورس اکیڈمی پشاور کے ایم حمزہ نے جیت لی

ہفتہ 23 فروری 2019 17:28

نیشنل جونیئر سکواش چمپئن شپ ،ایئر فورس اکیڈمی پشاور کے ایم حمزہ نے جیت لی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) پاکستان ائرفورس اکیڈمی پشاور کے ایم حمزہ نے پی اے ایف ہی کے حذیفہ زاہد کو شکست دے کر انڈر15 بوائز نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت لی گزشتہ روز چیمپئن شپ کا فائنل پشاور کے پی اے ایف سکواش کمپلیکس میں منعقد ہوا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان ،ڈائریکٹرلائیو سٹاک معصوم علی ناظم نواں کلی سجاد خان پی اے ایف سکواش اکیڈمی کے ہیڈ کوچ اطلس خان محبوب خان چیف ریفری منور زمان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیںفائنل میں دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا جس میں پی اے ایف اکیڈمی پشاور کے ایم حمزہ نے پی اے ایف اکیڈمی ہی کے حذیفہ زاہد کے خلاف گیارہ آٹھپندرہ تیرہ اور گیارہ نو سے کامیابی اپنے نام کیانڈر 13 کے فائنل میں پی اے ایف کے سخی اللہ ترین نے عبداللہ نواز کے خلاف گیارہ نو گیارہ آٹھ تین گیارہ اور گیارہ آٹھ سے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی جیت لی جبکہ انڈر11 کے فائنل میں پی اے ایف کے ابراہیم زیب نے پی اے ایف ہی کے عبداللہ زمان کے خلاف گیارہ ایک گیارہ ایک اور گیارہ چھ سے کامیابی حاصل کیچیمپئن شپ میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں گرلز کے دو اور بوائز کا ایک ایونٹ منعقد ہواگرلز ایونٹ واپڈا کی کومل خان کے نام رہا جبکہ بوائز میں ایم حمزہ بازی لے گئے ایم پی اے وزیرزادہ نے اپنے خطاب میں بہترین مقابلوں کے انعقاد پر سکواش لیجنڈ قمرزمان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اسی طرح سکواش کے فروغ وترقی کے لئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

وقت اشاعت : 23/02/2019 - 17:28:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :