کراچی میں ہونیوالی نیشنل آرچری چمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخواٹیم کا اعلان

ہفتہ 23 فروری 2019 19:03

کراچی میں ہونیوالی نیشنل آرچری چمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخواٹیم کا اعلان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) کراچی میں ہونیوالی نیشنل آرچری چمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخواٹیم کا اعلان کردیاگیا۔ٹیم میں تین مرد اور تین خواتین ؤرچرزشامل ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی آّرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں پختو نخواآرچری کلب میں ہونیوالے ٹرائلز میں بڑی تعدادمیں مرد وخواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا،تاہم ٹرائلز میں روزانہ کی بنیاد پر پریکٹس کرنے والے پختونخواآرچری کلب کے کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے انہیں صوبائی ٹیم کیلئے سلیکٹ کرلیاگیا۔

جو کھلاڑی کراچی میں ہونیوالی نیشنل چمپئن شپ میں خیبر پختونخواکی نمائندگی کرینگے ان میں وقاص خان ،اسرارخان اور میجر (ر)فضل ،شہناز،مسکان اور ناصرہ شامل ہیں۔پختونخوآرچری کلب کی صدر اور باصلاحیت خاتون آرچرساراخان ٹیم کے ساتھ کوچ کے حیثیت سے جائیںگی ۔سارا خان نے ایک ملاقات میں بتایاکہ ٹیم کا صلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں انشاء اللہ صوبے کیلئے میڈلز جیت کر ینگے ۔انکاکہناتھاکہ ٹیم کی سلیکشن کے بعد سے تربیتی کیمپ پختونخواآرچری کلب میں جاری ہے ،ٹیم 24فروری کو کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔
وقت اشاعت : 23/02/2019 - 19:03:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :