سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور پی سی بی کے کوچ شاہد جاوید کو سپرد خاک کر دیا گیا

شہناز شیخ ہاکی گراونڈ میں ہونیوالی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سابق کرکٹرز ، صحافیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی

ہفتہ 23 فروری 2019 20:49

سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور پی سی بی کے کوچ شاہد جاوید کو سپرد خاک کر دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) ش کو ہفتہ کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہناز شیخ ہاکی گراونڈ میں ہونیوالی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سابق کرکٹرز, صحافیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔53سالہ شاہد جاوید طویل عرصے تک حبیب بنک اور راولپنڈی ڈویژن سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہے ہیں جو راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر افضل جاوید کے چچا بہی تھے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا,پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی, ٹیسٹ کرکٹرز شعیب اختر,سہیل تنویر, عمر گل, یاسر عرفات, اسلام آباد ریجن کے صدر شکیل شیخ, پی سی بی کوچز صبیح اظہر, ایاز اکبریوسف زئی, پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عارف ابراہیم, ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اعظم ڈار,منصور احمد ,صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار,سیکرٹری جنرل انور رضاسمیت مختلف شخصیات نے شاہد جاوید کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
وقت اشاعت : 23/02/2019 - 20:49:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :