چیپٹر ٹو پنجاب پولو کپ 2019ء ٹورنامنٹ کا فائنل کل نیوایج/ڈائمنڈ پینٹس اور باڑیز کے درمیان کھیلا جائے گا

ہفتہ 23 فروری 2019 21:16

چیپٹر ٹو پنجاب پولو کپ 2019ء ٹورنامنٹ کا فائنل کل نیوایج/ڈائمنڈ پینٹس اور باڑیز کے درمیان کھیلا جائے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام چیپٹر ٹو پنجاب پولو کپ 2019ء ٹورنامنٹ کا فائنل کل بروز اتوار کو نیوایج/ڈائمنڈ پینٹس اور باڑیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنل کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادار ہوں گے۔ ادھر سب سڈری فائنل ماسٹر پینٹس بلیک اور پی آر ایونٹ پلانر/مومن گھی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز چیپٹر ٹو پنجاب پولو کپ میں دو اہم میچز کھیلے گئے۔ پول اے میں امریکن سسٹم کے تحت تینوں ٹیموں نے دو دو چکرز کے میچز کھیلے۔ نیوایج/ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے اپنے دونوں میچز جیت کر مین فائنل کیلئے جبکہ پی آر ایونٹ پلانر/مومن گھی نے ایک میچ جیت کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ ماسٹر پینٹس کی ٹیم کوئی میچ نہ جیت سکی۔

(جاری ہے)

نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس نے پہلے میچ میںپی آر ایونٹ پلانر/مومن گھی کو 4-0 سے ہرایا۔

نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے سلواڈار علاوا اور حسام علی حیدر نے دو دو گول سکور کیے۔دوسرے میچ میں پی آر ایونٹ پلانر/مومن گھی نے ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 3-2 سے ہرا دیا۔ پی آر ایونٹ پلانر/مومن گھی کی طرف سے نکلوس کروٹی نے دو جبکہ بلال حئی نے ایک گول سکور کیا۔ آخری دو چکر کے میچ میں نیوایج/ڈائمنڈ پینٹس نے ماسٹر پینٹس کو 4-3 سے ہرا دیا۔

نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے حسام علی حیدر نے تین جبکہ سلواڈور علاوا نے ایک گول سکور کیا جبکہ ماسٹر پینٹس کی طرف سے خوان کروز لوساڈا نے دو جبکہ حمزہ مواز خان نے ایک گول سکور کیا۔ ادھر دوسرے میچ میں ٹیم باڑیز نے دلچسپ مقابلے کے بعد چار چکر کے میچ میں ماسٹر پینٹس بلیک کو 8-5 سے ہرا دیا۔ باڑیز کی طرف سے باٹسٹا بازوگر اور راجہ سمیع اللہ نے چار چار گول سکور کیے۔ادھر ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے متیاس وائرل پیراز اور احمد علی ٹوانہ نے دو دو جبکہ راجہ تیمور ندیم نے ایک گول سکور کیا۔
وقت اشاعت : 23/02/2019 - 21:16:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :