پی ایس ایل 4،لاہور قلندرز کو بڑا دھچکہ لگ گیا

اے بی ڈیویلیئرز کمر کی انجری کا شکار،لیگ میں مزید شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا

ہفتہ 23 فروری 2019 21:49

پی ایس ایل 4،لاہور قلندرز کو بڑا دھچکہ لگ گیا
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) پاکستان سپر لیگ 4میں لاہور قلندرز کے کپتان ا ے بی ڈیویلیئرز انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے دوران ڈیویلئرز تیز رن لیتے ہوئے کمر کی انجری کا شکار ہوگئے، انہوں نے پورے اوور ز بلے بازی کی تاہم اس کے بعد کوئٹہ کی اننگز کے دوران فیلڈپر بھی نہیں آئے اور فخر زمان نے کپتانی کے فرائض سر انجام دیئے اگلے میچ سے قبل ان کے فٹنس ٹیسٹ لئے جائینگے جس کے بعد ان کے حتمی کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ کیاجائیگا
وقت اشاعت : 23/02/2019 - 21:49:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :