افغان کر کٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کردی

آئرلینڈ کےخلاف میچ میں ایسے ریکارڈ بنادیے جو شاید آئندہ کئی سال نہ ٹوٹ پائیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 24 فروری 2019 00:40

افغان کر کٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کردی
نئی دلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24فروری 2019ء) افغان کر کٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کردی، آئرلینڈ کےخلاف میچ میں کئی ایسے ریکارڈ بنادیے جو شاید آئندہ کئی سال تک بھی نہ ٹوٹ پائیں۔ آئرلینڈ کے خلاف بھارتی شہر ڈیرہ دھوں میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے۔

اتنے بڑے مجموعے میں سب سے اہم کردار اوپنر حضرت اللہ زازئی نے ادا کیا جنہوں نے 162 رنز بنائے اور ناٹ آﺅٹ رہے، ان کے ساتھ آنے والے اوپنر عثمان غنی نے بھی 73 رنز بنا کر ٹی ٹونٹی کرکٹ کے سب سے بڑے مجموعے میں اپنا حصہ ملایا۔افغانستان کی جانب سے دیے جانے والے ٹی ٹونٹی کرکٹ کے سب سے بڑے مجموعے کے تعاقب میں آئرلینڈ نے بھی خوب فائٹ کی لیکن پھر بھی 84 رنز سے ہار گئی۔

(جاری ہے)

آئرلینڈ کے سٹرلنگ نے 91 اور اوبرائن کے 37 رنز بھی کام نہ آئے اور ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 194 رنز ہی بناسکی۔ افغانستان نے انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میں 278 رنز بنا ئے جو اس فارمیٹ میں سب سے بڑا مجموعہ ہے ۔افغانستان کی جانب سے دوسرا ریکارڈ اوپنرز حضرت اللہ زازئی اور عثمان غنی نے سب سے بڑی پارٹنر شپ کا لگایا ہے، انہوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 236 رنز بنائے جو ٹی ٹونٹی کرکٹ کی کسی بھی وکٹ کی سب سے بڑی شراکت داری ہے، 162 رنز کی طوفانی اننگ کھیلنے والے حضرت اللہ زازئی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اتنا بڑا انفرادی سکور بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس فہرست میں پہلے نمبر پر آسٹریلیا کے ایرون فنچ ہیں جنہوں نے 2018 ءمیں زمبابوے کے خلاف 172 رنز بنائے تھے۔ حضرت اللہ زازئی نے اپنی اننگ کے دوران 16 چھکے بھی مارے جو ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے مارے جانے والے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔

وقت اشاعت : 24/02/2019 - 00:40:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :