پی ایس ایل 4،اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکہ لگ گیا

برطانوی بلے بازااین بیل زخمی ہونے کے باعث لیگ سے باہر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 24 فروری 2019 14:44

پی ایس ایل 4،اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکہ لگ گیا
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24فروری 2019ء) اسلا م آباد یونائیٹڈ کے برطانوی بلے باز این بیل زخمی ہونے کے باعث پاکستان سپر لیگ سے باہر ہوگئے ہیں ۔این بیل نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ”پاﺅں ٹوٹنے کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ اور پاکستان سپر لیگ کے ساتھ سفر ختم ہونے پر انتہائی مایوس ہوں،یہاں بہت سے لوگوں کے ساتھ کام کرکے بہت مز ہ آیا، اگلے د و میچز میں ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے ان کے ساتھ رہوں گا اور پھرکاﺅنٹی سیزن کے آغاز سے قبل سرجری کے لیے انگلینڈواپس لوٹ جاﺅں گا“۔

این بیل پی ایس ایل کے آغاز سے قبل ملتان سلطانز کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران زخمی ہوئے تھے جس کے باعث وہ پہلے تین میچز میں شرکت نہیں کرپائے ،انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں محض ایک میچ کھیلا جس میں انہوں نے پشاور زلمی کے خلاف46گیندوں پر6چوکوں کی مددسے54رنز سکور کیے،اس دوران ان کی انجری مزید بگڑ گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے 104ٹونٹی ٹونٹی میچز میں31.23کی اوسط سے2749رنز سکور کررکھے ہیں جن میں ایک سنچری اور18نصف سنچریاں شامل ہیں ۔36سالہ این بیل نے2004ءسے2015ءکے دوران118ٹیسٹ ،161ون ڈے اور8ٹی ٹونٹی مقابلوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر40.27کی اوسط سے13331رنز سکور کیے جن میں 26سنچریاں اور82نصف سنچریاں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 24/02/2019 - 14:44:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :