پی ایس ایل 4، کراچی کنگزنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 6وکٹوں سے شکست دیدی

کولن انگرا م لیگ میں سنچری سکور کرنےوالے پہلے غیرملکی بلے باز بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 25 فروری 2019 00:38

پی ایس ایل 4، کراچی کنگزنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 6وکٹوں سے شکست دیدی
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24فروری 2019ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے 15 ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے 187رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے لیے بابر اعظم اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا تاہم بابر0اور منرو3رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے ، اویس ضیاءاور کولن منرو نے تیسری وکٹ کے لیے50رنز جوڑے جس کے بعداویس ضیائ19رنز بنا کر فواد احمد کا شکار بنے،کولن انگرام اور لیام لیونگ سٹون نے چوتھی وکٹ کے لیے91رنز جوڑے اور اس دوران کولن انگرام پاکستان سپر لیگ میں سنچری سکور کرنے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ، یہ ان کے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر کی چوتھی سنچری تھی ، لیونگ سٹون کو سہیل تنویر نے پوویلین چلتا کیا ،انگرام نے چھکا لگا کر کراچی کنگز کو کامیابی دلائی،وہ 59گیندوں پر12چوکوںاور8چھکوں کی مددسے 127رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے ،یہ کسی بھی بلے باز کی جانب سے پاکستان سپر لیگ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے ، اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان نے 117رنز کی باری کھیلی تھی ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے شین واٹسن اور احسن علی نے اننگز کا آغاز کیا تاہم احسن علی صرف7رنز بنا کر عامر یامین کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے ، شین واٹسن اور رائلی روسوو نے دوسری وکٹ کے لیے47رنز جوڑے تاہم اس کے بعد شین واٹسن25رنز سکور کرکے عمر خان کے ہاتھوں پوویلین لوٹے،رائلی روسوو نے عمر اکمل کے ساتھ مل کرتیسری وکٹ کے لیے63رنز جوڑے جس کے بعد روسوو 44رنز بنا کر عامر یامین کا دوسرا شکار بنے ،عمر اکمل اور ڈوین سمتھ نے چوتھی وکٹ کے لیے32رنز جوڑے اور اس دوران عمر اکمل نے اپنی32ویں ٹونٹی ٹونٹی نصف سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ عامر یامین کی تیسری وکٹ بنے،ڈوین سمتھ صرف9رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بنے،انور علی نے 6گیندوں پر4چھکوں کی مدد سے 27رنز بنا کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سکور 186رنز تک پہنچایا ۔

کراچی کنگز کی جانب سے عامر یامین نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں،محمد عامر اور عمر خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ٹورنامنٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر اب تک ناقابل شکست ہے اور گلیڈی ایٹرز نے 4 میچ کھیلے ہیں اور سب میں ہی کامیابی حاصل کی ہے۔ کراچی کنگز کو 4 میچز میں سے 3 میں شکست اور ایک میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
وقت اشاعت : 25/02/2019 - 00:38:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :