سائوتھ کپ کراچی باکسنگ چمپئن شپ کل سے کراچی میں شروع ہو گی

منگل 26 فروری 2019 16:40

سائوتھ کپ کراچی باکسنگ چمپئن شپ کل سے کراچی میں شروع ہو گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2019ء) سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون اور کراچی سائوتھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سائوتھ کپ کراچی باکسنگ چمپئن شپ کل بدھ سے کراچی میں شروع ہو گی۔ سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اصغر بلوچ نے بتایاکہ کراچی کے باکسرز حصہ لیں گے۔ چمپئن شپ میں جونیئر کلاس انڈر۔16 اور یوتھ کلاس انڈر۔

18 کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جونیئر کلاس انڈر۔16 میں 8 ایونٹس جن میں 44، 46، 48، 50، 52، 54، 57 اور 60 کلوگرام جبکہ یوتھ کلاس انڈر۔18 میں 10 ایونٹس جن میں 49، 52، 56، 60، 64، 69، 75، 81، 91 اور 91 پلس کلوگرام کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے وزن کئے جائیں گے۔ اور ڈراز کا اعلان بھی کیا جائیگا۔ چمپئن شپ کے فائنل مقابلے 28 فروری کو کھیلے جائیں گے اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 26/02/2019 - 16:40:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :