پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ’’پی اے ایف مجاہدانورخان سکواش اکیڈمی راولپنڈی‘‘ کے ٹرائلز کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع کردی گئی

منگل 26 فروری 2019 19:57

پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ’’پی اے ایف مجاہدانورخان سکواش اکیڈمی راولپنڈی‘‘ کے ٹرائلز کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع کردی گئی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2019ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ’’پی اے ایف مجاہدانورخان سکواش اکیڈمی راولپنڈی‘‘ کے ٹرائلز کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

سکواش فیڈریشن کے اعزازی سیکرٹری برائے راولپنڈی چوہدری نعیم انور نے بتایا کہ پی اے ایف مجاہدانورخان سکواش اکیڈمی کیلئے انڈر9، انڈر11، انڈر13، انڈر 15 اور انڈر17کیٹگریز میں 4، 4کھلاڑی منتخب کرنے کیلئے گزشتہ روز بارش کے باوجود بینظیربھٹوسکواش کمپلیکس لیاقت باغ راولپنڈی میںکثیرتعداد میں کھلاڑی پہنچے، اورمتعدد بچوں کے والدین نے انتظامیہ سے استدعاکی کہ بارش بھی ہے اوربچوں کاپیپرہے جس کی وجہ سے ٹرائلز اتوار تک لئے جائیں جس پر سکواش فیڈریشن کے ڈائریکٹراکیڈمیز ایئر کموڈور (ر) ا?فتاب قریشی نے کوچز کوہدایت کی جمعرات تک بچوں کی رجسٹریشن کی جائے اوراس کے بعد جمعہ کو تین بجے، ہفتہ صبح دس بجے اوراتوار صبح دس بجے ٹرائلز لئے جائیں۔

وقت اشاعت : 26/02/2019 - 19:57:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :