سابق اولمپینز نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدداران کیخلاف ملک گیر احتجاج شروع کرنیکا اعلان کردیا

ملک میں ہاکی کی بہتری کے لئے میدان میں آئے ہیں ،مارچ میں ہاکی کو بچانے کے لئے احتجاجی مہم چلائی جائے گی، منظور جونیئر ، نوید عالم

منگل 26 فروری 2019 22:52

سابق اولمپینز نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدداران کیخلاف ملک گیر احتجاج شروع کرنیکا اعلان کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2019ء) سابق اولمپینز نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدداران کیخلاف ملک گیر احتجاج شروع کرنیکا اعلان کردیا ہے ۔گذشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اولیمپیئن منظور جونئیر، رائو سلیم ناظم، خواجہ جنید، نوید عالم، خالد بشیر اور گلفراز نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل شہباز احمد سنیئر سے بھی استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اولیمپیئن منظور جونئیر نے کہاکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز احمد سنیئر اپنی خامیوں کوچھپانے کے لئے حکومت پر تنقید کر رہے ہیں، فیڈریشن کے صدر نے شہباز سنیئر کے حکومت کے خلاف بیان بازی پر کوئی نوٹس نہیں لیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس کا اجلاس غیر آئینی اور غیر قانونی تھا اور اپنے من پسند لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا جو اصل ممبران تھے ان ہوٹل کے باہر میڈیا کے ساتھ روکے رکھا،انہوں نے الزام پاکستان ہاکی فیڈریشن نی70 ہزار یورو کی منی لانڈرنگ کی،اولمپین نوید عالم نے کہاکہ ملک میں ہاکی کی بہتری کے لئے میدان میں آئے ہیں اور مارچ میں ہاکی کو بچانے کے لئے احتجاجی مہم چلائی جائے گی اور 23 مارچ کو لاہور میں فیڈریشن کے خلاف ڈھرنا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن میں کرپشن کا احتساب کرنا چاہئے اور وزیر اعظم اور وفاقی وزیر کے کرپشن کیخلاف پالیسی کیساتھ تمام اولمپینز کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ مارچ کے ماہ میں ہر شہر احتجاج کرینگے،منظور جونئیر نے کہاکہ فیڈریشن اپنا پیریڈ پورا کرچکی تھی اور 6 ماہ بعد ان نے من پسند افراد کے ساتھ دوبارہ سیٹ پر بیٹھ گئے ہم فیڈریشن کیخلاف قانونی راستہ اپنائیں گے، شہباز سینئر نے حکومت اور وزارت پر الزام لگایا ، شہباز سینئر کو غیر آئینی طور پر سیٹ پر بٹھایا گیا ہے، پی اہچ ایف کی گزشتہ 4 سال کی کارکرگی سب کے سامنے ہے، پاکستان اولمپکس ، ورلڈ کپ اور جونیئر ورلڈ میں شرکت نہیں کرسکے گا،پاکستان نی9 بار بھارت سے ہارنے کے باوجود کوئی خیال نہیں کیا گیا،انہوں نے کہا کہ پرو لیگ کیلئے فنڈ کیوں نہیں محفوظ کیا گیا، پاکستان کی اولمپکس میں شرکت نہیں ہوسکے گی، انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کا اکاوننٹ جنرل کو آسٹریلین ہائی کمیشن نے ویزا نہیں دیا کیونکہ وہ سیر کیلئے جارہا تھا، 2015 سی2017 تک ہاکی ٹیم نے 27 غیرملکی ٹورز کئے، خواجہ جنید نے کہاکہ ہاکی فیڈریشن کے کیلنڈر میں کوئی ایسا ایونٹ نہیں جو وقت پر ہوا ہو،اب پاکستان ہاکی فیڈریشن کو خود تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، اورانٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں پاکستان ہاکی ٹیم کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، اولمپین خالد بشیر نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان ہاکی فیڈریشن پر فوری ایڈہاک لگائے۔

وقت اشاعت : 26/02/2019 - 22:52:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :