پاک بھارت کشیدگی،آسٹریلیوی اور آئر لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کا ادھورا چھوڑ کر واپس جانیکا امکان

پاکستان نے آج صبح دو بھارتی مگ21طیارے مار گرائے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 27 فروری 2019 17:10

پاک بھارت کشیدگی،آسٹریلیوی اور آئر لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کا ادھورا چھوڑ کر واپس جانیکا امکان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27فروری 2019ء) مودی سرکار نے الیکشن جیتنے کی کوشش میں اپنے کرکٹ گراﺅنڈ ز پر کھیلنے والے آسٹریلیوی اور آئر لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کو دورے ادھورے چھوڑنے کے لیے سوچنے پر مجبور کردیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم اس وقت ون ڈ ے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بھارت میں موجود ہے جب کہ آئر لینڈ کی کرکٹ ٹیم افغانستان کے خلاف ٹیسٹ ،ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کے لیے بھارت آئی ہے تاہم بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدہ حالات کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا بھی قبل از وقت نہیں ہوگا کہ دونوں غیر ملکی ٹیمیں اپنے اپنے دورے منسوخ کرکے واپس اپنے اپنے ملک جاسکتی ہیں اور ایک پاکستان صحافی نے بھی اپنے ٹویٹ میں انہیں خیالات کا اظہار کیا ہے ۔

واضح رہے پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے روسی ساختہ مگ 21کے بھارتی پائلٹس کو مار گرایا جس کے نتیجے میں دو پائلٹس ہلاک ہو گئے جبکہ مجموعی طور پر تین پائلٹس کو پاک فوج نے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار پائلٹس میں سے ایک پائلٹ زخمی تھا جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔زخمی بھارتی پائلٹ کا ویڈیو پیغام بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں بھارتی پائلٹ کا کہنا ہے کہ میں بھارتی فضائیہ کا افسر ہوں، میں ایک فلائنگ پائلٹ ہوں۔میرا نام ونگ کمانڈر ابھی نندن ہے، میرا سروس نمبر 27981 ہے، میرا مذہب ہندو ہے، بھارتی پائلٹ نے ویڈیو پیغام میں آئی ایم سوری بھی کہا ،بھارتی پائلٹ کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔
وقت اشاعت : 27/02/2019 - 17:10:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :