’’پی اے ایف مجاہدانورخان سکواش اکیڈمی راولپنڈی‘‘ کے ٹرائلز کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع

بدھ 27 فروری 2019 23:24

’’پی اے ایف مجاہدانورخان سکواش اکیڈمی راولپنڈی‘‘ کے ٹرائلز کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2019ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ’’پی اے ایف مجاہدانورخان سکواش اکیڈمی راولپنڈی‘‘ کے ٹرائلز کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

سکواش فیڈریشن کے اعزازی سیکرٹری برائے راولپنڈی چوہدری نعیم انور نے بتایا کہ پی اے ایف مجاہدانورخان سکواش اکیڈمی کیلئے انڈر9، انڈر11، انڈر13، انڈر 15 اور انڈر17کیٹگریز میں 4، 4کھلاڑی منتخب کرنے کیلئے گزشتہ روز بارش کے باوجود بینظیربھٹوسکواش کمپلیکس لیاقت باغ راولپنڈی میں کثیرتعداد میں کھلاڑی پہنچے، اورمتعدد بچوں کے والدین نے انتظامیہ سے استدعاکی کہ بارش بھی ہے اوربچوں کاپیپرہے جس کی وجہ سے ٹرائلز اتوار تک لئے جائیں جس پر سکواش فیڈریشن کے ڈائریکٹراکیڈمیز ایئر کموڈور (ر) آفتاب قریشی نے کوچز کوہدایت کی جمعرات تک بچوں کی رجسٹریشن کی جائے اوراس کے بعد جمعہ کو تین بجے، ہفتہ صبح دس بجے اوراتوار صبح دس بجے ٹرائلز لئے جائیں۔

وقت اشاعت : 27/02/2019 - 23:24:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :