آئی سی سی کا ورلڈ کپ کی جانب سے ورلڈکپ کے دوران اسٹمپ مائیک تمام وقت کھلا رکھنے پر غور شروع

جمعہ 1 مارچ 2019 16:14

آئی سی سی کا ورلڈ کپ کی جانب سے ورلڈکپ کے دوران اسٹمپ مائیک تمام وقت کھلا رکھنے پر غور شروع
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2019ء) آئی سی سی نے ورلڈ کپ کی جانب سے ورلڈکپ کے دوران اسٹمپ مائیک تمام وقت کھلا رکھنے پر غور شروع کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے دوران شائقین کو آن فیلڈ ڈرامے سے زیادہ لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنے پر غور شروع کردیا، گورننگ باڈی کی جانب سے میچ کے دوران اسٹمپ مائیک تمام وقت کھلا رکھنے کا جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ گینڈ ڈیڈ ہونے کے بعد بھی شائقین جان سکیں کہ گراؤنڈ کے وسط میں کھلاڑیوں کے درمیان کیا بات چیت ہورہی ہے، یوں وہ بھی تناؤ سے بھرپورلمحات کو قریب سے جان سکیں گے۔
وقت اشاعت : 01/03/2019 - 16:14:15