باڈی بلڈنگ کا مستقبل پاکستان میں روشن ،دن بدن کھیل نوجوانوں میں مقبول ہورہا ہے‘رائے تیمور خان بھٹی

نوجوانوں کو کھیلوںمیں آگے بڑھنے کے لئے بھرپور مواقع مہیا کریں گے‘صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 1 مارچ 2019 16:57

باڈی بلڈنگ کا مستقبل پاکستان میں روشن ،دن بدن کھیل نوجوانوں میں مقبول ہورہا ہے‘رائے تیمور خان بھٹی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2019ء) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن اور پاکستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام67ویںمسٹر اینڈ مسٹر جونیئر پاکستان اور نیشنل باڈی بلڈنگ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ۔صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب رائے تیمور خان بھٹی نے چمپئن شپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔صوبائی وزیر کی آمد پر پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈیشن اور ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے کھلاڑیوں کے مابین ہونے والے مقابلے دیکھے اور تمام کھلاڑیوں کو بھرپور داد دی۔انہوں نے فیڈریشن کے عہدیداران کو چمپئن شپ کا کامیاب انعقاد کروانے پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر نے ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اورفیڈریشن کی جانب سے صوبائی وزیر کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

بعدازاں صوبائی وزیربرائے سپورٹس رائے تیمور خان بھٹی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ باڈی بلڈنگ کا مستقبل پاکستان میں روشن ہے اور دن بدن نوجوانوں میںیہ کھیل مقبول ہورہا ہے۔صوبے میں کھیلوںکی ترقی پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ہم کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بھرپور مواقع فراہم کررہے ہیں۔بہت جلد پنجاب میں پنجاب گیمز کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔باڈی بلڈنگ کے کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوںمیں آگے بڑھنے کے لئے بھرپور مواقع مہیا کریں گے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوںکی درست سمت میں رہنمائی کی جائے۔
وقت اشاعت : 01/03/2019 - 16:57:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :