سہیل تنویر کے پاس انڈین پریمیئر لیگ کا کونسا بڑا ریکارڈ ہے جو 11 سال سے کوئی توڑنہ سکا ؟ جانئے

فاسٹ باﺅلر نے 2008ءمیں راجستھان کی جانب سے چنائی کیخلاف14رنز دیکر6وکٹیں حاصل کی تھیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 3 مارچ 2019 14:55

سہیل تنویر کے پاس انڈین پریمیئر لیگ کا کونسا بڑا ریکارڈ ہے جو 11 سال سے کوئی توڑنہ سکا ؟ جانئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3 مارچ 2019ء) پلوامہ حملے کا بے بنیاد الزام عائد کرکے بھارت نے تو پاکستان سپر لیگ کی نشریات ملک میں بند کر دی ہیں لیکن معروف سپورٹس صحافی ’ ڈینس فری فریڈزمین‘ نے آئی پی ایل میں بنائے گئے سہیل تنویر کے ایسے تاریخی ریکارڈ کی یاددہانی کروا دی ہے جسے بھارتی لیگ میں 11 سال بعد بھی کوئی نہیں توڑ سکاہے۔تفصیلات کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ کا سب سے پہلا سیزن 2008 ءمیں کھیلا گیا جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی تاہم وہ پہلا اور آخری سیزن تھا جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنا کھیل دکھا یا جس کے بعد بھارت نے پابندی عائد کر دی تاہم اس ایک سیزن میں ہی سہیل تنویر نے ایسا ریکارڈ قائم کر دیا جو کہ آج تک کوئی نہ توڑ سکا ہے۔

کرکٹ کی دنیا میں شہرت رکھنے والے معروف کرکٹ رائٹر ’ ڈینس فریڈزمین‘نے ٹویٹر پر اپنے پیج ” ڈینس ٹیم کوئٹہ “ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” بھارت پی ایس ایل کی تمام نشریات تو ڈیلیٹ کر سکتا ہے لیکن اس طرح کی تاریخ کو ختم نہیں کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

“ڈینس کی جانب سے ٹویٹر پر ایک سکرین شاٹ کیا گیا جس میں انڈین پریمیئر لیگ میں باﺅلنگ کے میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں سب سے اوپر سہیل تنویر کا نام ہے جو کہ ریکارڈ کی حیثیت رکھتا ہے اور اسے 11سال گزرنے کے باوجود ابھی تک کوئی توڑ بھی نہیں سکا ہے۔

یاد رہے کہ 2008ءمیں سہیل تنویر آئی پی ایل کی ٹیم راجستھان رائلز کی طرف کھیل رہے تھے اور انہوں نے چنائی سپر کنگز کے چھ کھلاڑیوں کو مقررہ 4 اوورز کے سپیل میں صرف 14 رنز دیتے ہوئے پولین پہنچایا تھا۔ سہیل تنویر کا یہ ریکارڈ آج بھی بھارتی کرکٹ لیگ میں نمایاں ہے اور اسے کوئی توڑ نہیں سکا ہے۔اس میچ میں راجستھان رائلز نے چنائی سپر کنگز کی پوری ٹیم کو 109 سکور پر پولین پہنچا دیا تھا اور ہدف کو محض 15 ویں اوور میں عبور کر لیا تھا۔
وقت اشاعت : 03/03/2019 - 14:55:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :