پولینڈ ہاکی ٹیم نے اگلے ماہ دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

پیر مارچ 17:49

پولینڈ ہاکی ٹیم نے اگلے ماہ دورہ پاکستان کی تصدیق کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مارچ2019ء) پولینڈ ہاکی ٹیم نے اگلے ماہ دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے۔مہمان ٹیم 15 اپریل سے 24 اپریل تک لاہور یا کراچی میں میچز کھیلے گی، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے میچز کے مقامات ، انتظامات اور ٹیموں کے انتخاب کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 9 روزہ دورے پر پولش ٹیم کے ساتھ 5 سے 6 میچز ممکن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، اس کیلئے سینئر ٹیم کے ساتھ ڈویلپمنٹ اسکواڈ کو بھی میدان میں اتارنے کی پلاننگ ہورہی ہے تاکہ نوجوانوں کو آگے آنے کا زیادہ سے زیادہ موقع دیا جاسکے۔

عالمی درجہ بندی میں 21ویں نمبر پر موجود ٹیم کے اس دورے کا مقصد انڈیا میں شیڈول ہاکی اوپن سیریز کیلئے تیاری ہے ،پولینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ مکمل کرکے دہلی کی اڑان بھرے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 04/03/2019 - 17:49:45

Your Thoughts and Comments