ُ67 ویں نیشنل باڈی بلڈنگ چمپئن شپ، خیبرپختونخوا کے محمد شفیع نے جونیئر ٹائٹل اپنے نام کرلی

پیر 4 مارچ 2019 19:39

ُ67 ویں نیشنل باڈی بلڈنگ چمپئن شپ، خیبرپختونخوا کے محمد شفیع نے جونیئر ٹائٹل اپنے نام کرلی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2019ء) 67 ویں نیشنل جونیئر مسٹر و مسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کے تن سازوںنے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے جونیئر مسٹر پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ، پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیراہتمام لاہور میں منعقدہ 67 ویں نیشنل جونیئر مسٹر ومسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ مقابلے گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگئے جس میں خیبرپختونخوا کے تن سازوں نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے جونیئر و سینئر کیٹگر ی میں پانچ گولڈ ، چار سلور اور تین برائونز میڈلز اپنے نام کئے ۔

جونیئر کیٹگری میں 65 کلوگرام میں سلمان ، 70 کلوگرام میں عالمزیب، 75 کلوگرام میں دائود 80 کلوگرام میں شفیع خان ، اور100 کلوگرام میں محمد وسیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ صلاح الدین ، اسد خان ، نادان خان اور کامران نے سلور میڈل جبکہ ذیشان اور آیاز نے برائونز میڈل اپنے نام کئے، پشاور پہچنے پر صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن پرتپاک استقبال کیا ، اس موقع پر سابق مسٹر سائوتھ ایشیا و صدر خیبرپختونخواکے پی باڈی بلنڈنگ ایسوسی ایشن اعجاز خان ، سیکرٹری محمد اسماعیل ، سرپرست اعلیٰ حاجی رحیم خان ، پشاور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی افتخار ، سیکرٹری تاج محمد ، زین خان ،خورشید خان ، عدیل خان اور ہارون خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

صوبائی ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز خان اور سیکرٹری محمد اسماعیل نے خیبرپختونخوا کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں اور تعاون کے بدولت خیبرپختونخوا کھلاڑیوں نے نیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں نہ صرف شرکت کی بلکہ میڈلز بھی اپنے نام کئے۔
وقت اشاعت : 04/03/2019 - 19:39:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :