فرانسیسی فٹبالر نکولس اینیلکا اسلام آباد پہنچ گئے

منگل 5 مارچ 2019 14:31

فرانسیسی فٹبالر نکولس اینیلکا اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2019ء) پاکستان میں فٹ بال کو پروان چڑھانے کیلئے مشہور فرنچ فٹبالر نکولس اینیلکااسلام آباد پہنچ گئے۔اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے پر انہیں پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے خوش آمدید کہا گیا۔ نائیکولس انیلکا کو پی ایف ایف کی جانب سے مدعو کیا گیا ہے تاکہ پاکستان میں فٹبال کو فروغ دیا جاسکے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیکولس نے کہا کہ میری شرکت سے پاکستان میں فٹ بال کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔دورہ پاکستان کے حوالے سے نائیکولس انیلکا نے کہا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد میرا پاکستان کے ساتھ خاص تعلق ہے، یقین ہے کہ لاہور اور کراچی میں میرا ٹوور اپنی نوعیت کا اہم دورہ ثابت ہوگا۔نائیکولس انیلکا اپنے دورے کے دوران پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نئے صدر سید اشفاق شاہ سے ملاقات بھی کریں گے۔
وقت اشاعت : 05/03/2019 - 14:31:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :