ْجنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کل آمنے سامنے ہوں گی

منگل 5 مارچ 2019 14:41

ْجنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کل آمنے سامنے ہوں گی
سینچورین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2019ء) جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل بدھ کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ پروٹیز کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے آئی لینڈرز کو پہلے ون ڈے میچ میں با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم دوسرا میچ جیت کر سیریز میں برتری دوگنی کرنے کیلئے پر جوش دکھائی دے رہی ہے جبکہ دوسری جانب سری لنکن ٹیم بھی سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے پر امید ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ 10 مارچ، چوتھا میچ 13 مارچ جبکہ پانچواں اور آخری میچ 16 مارچ کو کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 05/03/2019 - 14:41:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :