بھارت کھیلوں میں عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہونے لگا

ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کی تمام ممالک کو بھارت سے تعلقات ختم کرنے کی ہدایت

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 5 مارچ 2019 17:04

بھارت کھیلوں میں عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہونے لگا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5مارچ 2019ء) پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا نہ دینے پر ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن نے تمام ممالک کو بھارت سے تعلقات ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کی جانب سے پاکستان سمیت تمام رکن ممالک کو خط لکھا گیا ہے جس میں انہیں بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے ساتھ ہر قسم کی بات چیت سے روک دیا گیا ہے،ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جب تک بھارت کی حکومت تمام ریسلرز کو ویزے جاری کرنے کی تحریری ضمانت نہیں دیتی، اس وقت تک بھارت کی ریسلنگ باڈی سے تمام روابط ختم کردیئے جائیں۔

ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ( آئی او سی)کے احکامات کی روشنی میں عملی طور پر ایسا کرنے والی پہلی انٹرنیشنل باڈی بنی ہے، آئی او سی نے شوٹنگ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری نہ کرنے پر چند روز پہلے احکامات جاری کیے تھے۔یاد رہے کہ بھارت نے پاکستان کی شوٹنگ ٹیم کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کیا تھا جس پر انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی نے اپنے رکن ممالک کو بھارت سے تعلقات ختم کرنے کا کہہ دیا تھا۔                                                       
وقت اشاعت : 05/03/2019 - 17:04:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :