بھارت اور انگلینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

بدھ 6 مارچ 2019 15:06

گوہاٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2019ء) بھارت اور انگلینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل جمعرات کو گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ ویمن کو میزبان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ( آج )جمعرات کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔انگلینڈ ویمن کو میزبان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے پہلے میچ میں بھارتی ویمن ٹیم کو 41 رنز سے شکست دی تھی۔
وقت اشاعت : 06/03/2019 - 15:06:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :