ایشین سنیئر انفرادی سکواش چمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ٹرائلز 19 مارچ سے شروع ہو ںگے

ایشین سنیئر انفرادی سکواش چمپئن شپ یکم مئی سے 5 مئی تک ملائیشیا میں کھیلی جائے گی ، ایشیائی ممالک کے کھلاڑی حصہ لینگے

جمعرات 7 مارچ 2019 15:04

ایشین سنیئر انفرادی سکواش چمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ٹرائلز 19 مارچ سے شروع ہو ںگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2019ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین سنیئر انفرادی سکواش چمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں 6 روزہ ٹرائلز 19 مارچ سے شروع ہو ںگے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے ڈائریکٹر (اکیڈمیز)، ایئرکموڈور آفتاب صادق قریشی کے مطابق ٹرائلز کیلئے ملک بھر 12 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں 9 سنیئر اور تین جونیئر کھلاڑی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرائلز کیلئے سلیکشن کمیٹی کے سربراہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب شاہد اختر علوی ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں قمرزمان، طاہر سلطان، آفتاب صادق قریشی اور کوچ محمد یاسین شامل ہیں۔ ٹرائلز 24 مارچ تک جاری رہیں گے۔ ایشین سنیئر انفرادی سکواش چمپئن شپ یکم مئی سے 5 مئی تک ملائیشیا میں کھیلی جائے گی جس میں ایشیائی ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب ملکی مفاد کو مددنظر رکھ کر میرٹ کی بنیاد پر کیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 07/03/2019 - 15:04:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :