بابر اعظم نمبر 3پوزیشن پر سر ویوین رچرڈز سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کے مالک

پاکستانی بلے باز نے اب تک8 سنچریاں بنائی ہیں،لیجنڈری ویسٹ انڈین بلے باز نے5سنچریاں سکور کی تھیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 7 مارچ 2019 16:59

بابر اعظم نمبر 3پوزیشن پر سر ویوین رچرڈز سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کے مالک
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7مارچ 2019ء) قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے تیسرے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے عظیم ویسٹ انڈین کھلاڑی سر ویوین رچرڈز سے زیادہ سنچریاں سکور کرڈالی ہیں ۔ 24سالہ بابر اعظم نے2016ءسے اب تک پاکستان کی جانب سے ون ڈ ے کرکٹ میں تیسری پوزیشن پر41میچز کی41اننگز میں8مرتبہ ناٹ آﺅٹ رہتے ہوئے 58.21کی اوسط سے1921رنز سکور کررکھے ہیں جن میں8سنچریاں اور5نصف سنچریاں شامل ہیں ،انہوں نے یہ رنز84.03کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں۔

(جاری ہے)

آج کے دن اپنی67ویں سالگرہ منانے والے سرویوین رچرڈز نے 1976ءسے1986ءکے دوران ویسٹ انڈیز کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں 51میچز کی51اننگز میں9مرتبہ ناٹ آﺅٹ رہتے ہوئے 57.57کی اوسط سے2418رنز سکور کیے جن میں5سنچریاں اور15نصف سنچریاں شامل تھیں،انہوں نے یہ رنز86.88کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے تھے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی 2009ءسے اب تک تیسری پوزیشن پر164میچز کی164اننگز میں28مرتبہ ناٹ آﺅٹ رہتے ہوئے63.23کی اوسط سے8600رنز سکور کرچکے ہیں جن میں33سنچریاں اور39نصف سنچریاں شامل تھیں،انہوں نے یہ رنز93.78کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کر رکھے ہیں ۔                                                                                                                                 
وقت اشاعت : 07/03/2019 - 16:59:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :