یوفون بلوچستان فٹبال کپ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز ہوگیا

پاکستانی موبائل کمپنی یوفون کے تحت منعقدہ یوفون بلوچستان فٹبال کپ کے تیسرے ایڈیشن کا آج نوشکی سے آغاز ہوگیا ہے

جمعرات 7 مارچ 2019 19:56

یوفون بلوچستان فٹبال کپ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز ہوگیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مارچ2019ء) پاکستانی موبائل کمپنی یوفون کے تحت منعقدہ یوفون بلوچستان فٹبال کپ کے تیسرے ایڈیشن کا آج نوشکی سے آغاز ہوگیا ہے۔

اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کے پسندیدہ کھیل فٹبال کو فروغ دیا جائے اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں پیش کرکے انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں ۔

پچھلے دو ٹورنامنٹس کی کامیابی کے بعد اس بار ٹورنامنٹ مزید بڑے پیمانے پر کھیلا جائے گا جس میں آٹھ شہروں سے تعلق رکھنے والی 48 ٹیموں کے 672 نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

یوفون کے ہیڈ آف پی آر اور سی ایس آر، عامر پاشا نے اس ٹورنامنٹ کے بارے میں بتایا، "یوفون اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ فٹبال جیسے کھیل کے فروغ کے ذریعے نوجوان کھلاڑیوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے مواقع فراہم کئے جائیں۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے نوجوانوں کو فٹبال کا کھیل بہت پسند ہے اور اس اقدام سے یوفون کی بلوچستان کے عوام کے ساتھ گہری وابستگی بھی ظاہر ہوتی ہے۔ ہم اس ٹورنامنٹ میں مزید شہروں کو شامل کررہے ہیں جس کی بدولت مقامی نوجوان بھی اس ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتیں اور مہارت پیش کرسکیں گے۔ "

اس ٹورنامنٹ کے دوران گوادر، پنجگور، خضدار، نوشکی، لورالائی، پشین، چمن اور کوئٹہ سمیت آٹھ شہروں میں چار کوالیفائرز اور ایک ایلی مینیٹر راوٴنڈز کھیلے جائیں گے۔

کوالیفائر مرحلے میں ایک شہر کے اندر فٹبال کلبز، یونیورسٹیوں اور کالجز کی ٹیموں کا مقابلہ ہوگا۔ کوالیفائر مرحلے میں کامیاب ٹیمیں ایلی منیٹر راوٴنڈ میں ایک دوسرے سے نبرد آزما ہوں گی۔ ایلی منیٹر راوٴنڈ میں اولین آٹھ ٹیمیں کوئٹہ میں منعقد ہونے والے سپر 8 مرحلے میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔ سپر 8 مرحلے کے بعد اولین چار ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل کھیلا جائے گا اور اس کے بعد ٹورنامنٹ کا فائنل میچ منعقد ہوگا۔



اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی اور یوفون کے برانڈ ایمبسڈر فضل محمد اور ریاض خان نوجوان کھلاڑیوں کو رہنمائی فراہم کریں گے۔ پی ٹی وی اسپورٹس اور سنو ایف ایم 89.4 میڈیا پارٹنر کے طور پر اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل میچ کو نشر کریں گے۔
وقت اشاعت : 07/03/2019 - 19:56:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :