قومی ٹیم کے آل راونڈر محمد حفیظ کی ورلڈکپ میں شرکت غیر یقینی ہوگئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 مارچ 2019 20:42

قومی ٹیم کے آل راونڈر محمد حفیظ کی ورلڈکپ میں شرکت غیر یقینی ہوگئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07مارچ 2019ء) قومی ٹیم کے آل راونڈر محمد حفیظ کی ورلڈکپ میں شرکت غیر یقینی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئرترین کھلاڑی اور آل راونڈر محمد حفیظ کی ورلڈکپ میں شرکت غیر یقینی ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے دوران لاہور قلندرز کی کپتانی کرنے والے محمد حفیظ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے۔ محمد حفیظ کا انگوٹھا ٹوٹ گیا تھا جس کی سرجری کی گئی ہے۔ اب محمد حفیظ کو مکمل طور پر فٹ ہونے کیلئے کئی ہفتے درکار ہیں۔ اسی لیے جون جولائی میں شیڈول ورلڈکپ میں محمد حفیظ کی شرکت غیر یقینی ہے۔ جبکہ محمد حفیظ آسٹریلیا کیخلاف رواں ماہ کے آخر شیڈول ایک روزہ میچز اور انگلینڈ کیخلاف سیریز میں بھی شرکت نہیں کر پائیں گے۔
وقت اشاعت : 07/03/2019 - 20:42:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :