آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان

سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 8 مارچ 2019 12:47

آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان
میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8مارچ 2019ء) آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔  پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلیا کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں ایرون فنچ کپتان اور ایلکس کیری نائب کپتان ہوں گے، چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ سابق کپتان سٹیو سمتھ اور اوپنر ڈیوڈ وارنر کو فٹنس مسائل کی وجہ سے نہیں لیا گیا جب کہ سمتھ اور وارنر پر بال ٹیمپرنگ کی پابندی 28 مارچ کو ختم ہو جائے گی، دونوں کرکٹرز کے پاس واپسی کے لیے انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) بہترین موقع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلیا کی 15 رکنی ٹیم ایرون فنچ( کپتان)، عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹر ہینڈزکومب، گلین میکسویل، ایشٹن ٹرنر، مارکس سٹوئنس، ایلکس کیری(وکٹ کیپر)، پیٹ کمنز، نیتھن کولٹر نائل، جے رچرڈسن، کین رچرڈسن، جیسن برینڈورف اور نیتھن لیون سمیت ایڈم زامپا پر مشتمل ہوگی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز متحدہ عرب امارات میں 22 مارچ سے شروع ہوگی اور31مارچ کو اختتام پذیر ہوگی۔                                                                                         
وقت اشاعت : 08/03/2019 - 12:47:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :