”پاکستانی بہو“شنیرا اکرم غیر ملکی کرکٹرز کو خوش آمدید کہنے میں پیش پیش

بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد پاکستان کے مستقبل کے لیے بہت بڑی شراکت ہے:شنیرا اکرم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 8 مارچ 2019 13:44

”پاکستانی بہو“شنیرا اکرم غیر ملکی کرکٹرز کو خوش آمدید کہنے میں پیش پیش
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8مارچ 2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے پاکستانی بہو ہونے کا حق ادا کردیا۔شنیرا اکرم نے پاکستان میں پی ایس ایل کی بحالی کی خوشی میں ٹویٹر پر بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرت ہوئے کہا کہ” آج دنیا بھر کے نامور کرکٹر ہماری سر زمین پر قدم رکھ رہے ہیں اور ان کی یہ آمد نہ صرف کرکٹ کھیلنے کے لیے ہے بلکہ دنیا کو یہ بتانے کے لیے ہے کہ پاکستان اس قابل ہے،شنیرا اکرم نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی کرکٹراب ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلیں گے جوکہ ایک کھیل سے بھی زیادہ بڑھ کر ہے اور یہ ہمارے ملک پاکستان کے مستقبل کے لیے بہت بڑی شراکت ہے“۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم نے اپنی پہلی اہلیہ ہما اکرم کے انتقال کے بعد 2013ءمیں آسٹریلین نژاد شنیرا سے شادی کی تھی جن کی ایک بیٹی بھی ہے۔

(جاری ہے)

شنیرا اکرم اکثر پاکستان سے محبت کا اظہار بھی کرتی رہتی ہیں اور پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کو بھی جواب دینے میں پیش پیش رہتی ہیں۔یاد رہے کہ دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں مجموعی طور پر 26 میچز کے ساتھ پی ایس ایل 4 کا یواے ای میں سفر ختم ہونے کے بعد باقی سفر کراچی میں 9 مارچ سے شروع ہوگا جو17 مارچ تک جاری رہے گا۔                                                                                                                                                         
وقت اشاعت : 08/03/2019 - 13:44:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :