قومی سینئر ویمن سکواش چمپئن شپ 18 مارچ سے شروع ہوگی

جمعہ 8 مارچ 2019 15:48

قومی سینئر ویمن سکواش چمپئن شپ 18 مارچ سے شروع ہوگی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2019ء) خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قومی سینئر ویمن سکواش چمپئن شپ 18 سے 23 مارچ تک کھیلی جائیگی۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا کے صدر اور سابق عالمی چمپئن قمر زمان نے بتایا کہ پشاور میں شیڈول ایونٹ میں ملک بھر سے 32 خواتین کھلاڑی شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن خواتین سکوائش کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع دے رہی ہے تاکہ وہ بھی مرد کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اپنے کھیل میں نکھار لاکر ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں۔ اس ایونٹ کیلئے انعامی رقم ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 08/03/2019 - 15:48:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :