پی ایس ایل سیزن 4 کے باقی میچز کل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے

شہرقائدکو جگہ جگہ برقی قمقموں اور کھلاڑیوں کے قد آدم پوسٹرزاور خیرمقدمی بینروں سے سجادیا گیا

جمعہ 8 مارچ 2019 16:01

پی ایس ایل سیزن 4 کے باقی میچز کل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2019ء) پی ایس ایل سیزن 4 کے باقی میچز کل (ہفتہ)9مارچ سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، شہرقائدکو جگہ جگہ برقی قمقموں اور کھلاڑیوں کے قد آدم پوسٹرزاور خیرمقدمی بینروں سے سجادیا گیا ہے۔ کھیلے جانے والے میچوں میں شرکت کے لیے لاہور قلندر میں شامل پاکستانی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں میچز کھیلنے کے لیے آنے والے کھلاڑیوں میں لاہور قلندر کے فخر زمان، یاسر شاہ، سلمان بٹ، حارث رئوف، شاہین آفریدی اور سہیل اختر شامل ہیں۔لاہور قلندر کے غیرملکی کھلاڑی بھی میچز میں شرکت کے لیے شیڈول کے مطابق کراچی پہنچ چکے ہیں۔لاہور قلندر کی ٹیم کے ساتھ ان کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور قلندر کی ٹیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے خلاف میچز کھیلے گی۔

پی ایس ایل سیزن 4 کے باقی میچز کے حوالے سے شہر قائد میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ غیرملکی شخصیات اورکھلاڑیوں کی سیکیورٹی یقیینی بنانے کے لیے رینجرز اورپولیس سمیت دیگر متعلقہ ادارے پوری طرح چوکس ہیں۔اہل کراچی میں بھی پی ایس ایل کے حوالے سے جو ش و خروش عروج پر ہے۔ شہر میں جگہ جگہ برقی قمقمے لگائے گئے ہیں، کھلاڑیوں کے قد آدم پوسٹرز آویزاں ہیں اور خیرمقدمی بینروں سے شہر سجادیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 08/03/2019 - 16:01:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :