پاکستان نمبر ون ٹینس سٹار عقیل خان نے خیبرپختونخوا اوپن ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

جمعہ 8 مارچ 2019 19:21

پاکستان نمبر ون ٹینس سٹار عقیل خان نے خیبرپختونخوا اوپن ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2019ء) پاکستان نمبر ون ٹنس سٹار عقیل خان نے خیبر پختونخوا اوپن ٹینس چیپمئن شپ جیت لی جبکہ انڈر14 میں پشاور کے کاشان عمر نئے چیمپئن بن گئے ‘ خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں خیبر پختونخوا اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے منعقد ہوئے جن کی نگرانی صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل نے کی‘ اختتامی تقریب کے موقع پر سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ سیکرٹری ذوالفقار بٹ ‘ڈی آئی جی سلیم مروت‘چیف ایگزیکٹو آفیسر واپڈا ذکاء اللہ گنڈاپور ‘صدر کے پی ٹینس ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر ‘سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل ‘عزیز اللہ خان ‘صدر کے پی سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن اعجاز احمد ‘سیکرٹری جنرل عمران یوسفزئی سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں‘نتائج کے مطابق مینز سنگلز فائنل میں پاکستان نمبر ون ٹینس سٹار عقیل خان نے کے پی پولیس کے برکت اللہ کے خلاف چھ تین اور چھ ایک سے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی‘انڈر14 کے فائنل میں سیڈ نمبر تین پشاور کے کاشان عمر نے اپ سیٹ کرتے ہوئے سیڈ نمبر ٹو کے پی کے عزیز خان کے خلاف تین چھ ‘چھ ایک اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی‘مینز ڈبلز فائنل میں بھی اپ سیٹ ہوا جس میں افغانستان نمبر ون ٹینس سٹار اسد اللہ اور پی اے ایف کے شعیب خان نے کے پی پولیس کے ٹاپ سیڈ برکت اللہ اور اعجاز احمد کے خلاف چھ چار اورسات پانچ سے کامیابی اپنے نام کی ‘35 ابائو کیٹیگری کے فائنل میں بھی اپ سیٹ ہوا جس میں پی اے ایف کے شاہد آفریدی اور کے پی کے شاہین محمود نے کے پی پولیس کے سیڈ نمبر ایک اسرار گل اور واپڈا کے جہانزیب خان کے خلاف چھ چار ‘تین چھ اور سپر ٹائی بریک دس آٹھ سے کامیابی حاصل کی‘آخر میں کھلاڑیوں میں ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد نقد انعامات ‘ٹرافیاں اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔

وقت اشاعت : 08/03/2019 - 19:21:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :