کاشان عمر نے انڈر14 خیبرپختونخوا ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

ہفتہ 9 مارچ 2019 19:15

کاشان عمر نے انڈر14 خیبرپختونخوا ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2019ء) خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کے پی اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں انڈر14 کا ٹائٹل کاشان عمر نے حاصل کی فائنل میں کاشان عمر نے عزیر خان کو اپ سیٹ شکست دیکر دو ایک سے ٹرافی اپنے نام کی، اس موقع پر سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ مہمان خصوصی تھے ، ان کے ہمراہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر طاہر ، سیکرٹری جنرل عمر آیاز، ڈی آئی جی سلیم مروت سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں گزشتہ روز خیبرپختونخوا اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں انڈر14 کا فائنل سیڈ نمبر تین کاشان عمر اور سیڈ نمبر ٹو عزیر خان کے مابین کھیلا گیا جس میں کاشان عمر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیڈ نمبر ٹو کے پی کے عزیز خان کے خلاف تین چھ ‘چھ ایک اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی‘مینز ڈبلز فائنل میں بھی اپ سیٹ ہوا جس میں افغانستان نمبر ون ٹینس سٹار اسد اللہ اور پی اے ایف کے شعیب خان نے کے پی پولیس کے ٹاپ سیڈ برکت اللہ اور اعجاز احمد کے خلاف چھ چار اورسات پانچ سے کامیابی اپنے نام کی۔جبکہ مینز سنگل کا ٹائٹل پاکستان نمبر ون عقیل خان نے حاصل کی ، جنہوں نے کے پی کے برکت الله کو تین صفر سے شکست دی ۔
وقت اشاعت : 09/03/2019 - 19:15:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :