پولینڈ کی ہاکی ٹیم کا اگلے ماہ مجوزہ دورہ پاکستان ملتوی

پیر 11 مارچ 2019 14:40

پولینڈ کی ہاکی ٹیم کا اگلے ماہ مجوزہ دورہ پاکستان ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2019ء) پولینڈ کی ہاکی ٹیم کا اگلے ماہ مجوزہ دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ہاکی فیدڑیشن کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر نے مہمان ٹیم کے اگلے ماہ شیڈول دورہ پاکستان سے فی الحال معذرت کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

شہباز سینئر نے بتایا کہ پولینڈ ہاکی نے ہمیں اس بارے میں باقاعدہ مطلع کردیا ہے کہ وہ فی الحال پروگرام کے مطابق پاکستان نہیں آسکتے تاہم انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی ٹیم چند ماہ بعد پاکستان آکر ضرور کھیلے گی۔

واضح رہے کہ مارچ میں شیڈول پاکستان ہاکی سپرلیگ کے بعد ملتوی ہونے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نظریں دورہ پولینڈ پر مرکوز تھیں لیکن مہمان ٹیم کے اس ٹور کے فی الحال نہ ہونیپر قومی کھیل ایک بارپھر جمود کا شکار ہوگیا ہے۔
وقت اشاعت : 11/03/2019 - 14:40:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :