قومی مینز و ویمنز تھروبال چمپئن شپ 19 مارچ سے پشاور یونیورسٹی میں منعقد ہوگی

پیر 11 مارچ 2019 19:47

قومی مینز و ویمنز تھروبال چمپئن شپ 19 مارچ سے پشاور یونیورسٹی میں منعقد ہوگی
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2019ء) قومی مینز و ویمنز تھروبال چمپئن شپ 19 مارچ سے پشاور یونیورسٹی میں منعقد ہوگی اس سلسلے میں صوبائی تھرو بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ارشد حسین نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقابلوں کے لئے تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور جمشید بلوچ ‘ممبر سپورٹس و کلچر کمیٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ وسیم اکرم بھی موجود تھے ‘سیکرٹری ارشد حسین نے مقابلوں کے انعقاد میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ‘ناظم پشاورمحمد عاصم خان اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کوخراج تحسین پیش کیا جنہوں نے قومی مقابلوں کے انعقاد میں مکمل تعاون اور سپورٹ فراہم کی ‘انہوں نے بتایا کہ تھرو بال ملائشیا کا کھیل ہے جسے پاکستان میں متعارف کرایا گیا ہے اور پشاور میں پہلی مرتبہ اس کھیل کے قومی مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقابلوں کے ساتھ تھرو بال کے کوچز اور ریفریز کے لئے ریفریشر کورس بھی منعقد کیا جارہا ہے اس سلسلے میں پاکستان تھرو بال فیڈریشن نے بھی کوچز اور ریفریز کو ہدایات جاری کی ہیں جس کے مطابق وہ ان مقابلوں میں بھی موجود رہیں گے اور ساتھ ہی کورس میں بھی شرکت کریں گے ‘انہوں نے بتایا کہ ان مقابلوں میں شرکت کے لئے پند رہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ان میں پنجاب ‘سندھ ‘بلوچستان‘اسلام آباد‘گلگت بلتستان‘قبائلی اضلاع ‘پولیس ‘ رینجرز ‘سٹی سکول باجریہ ‘سٹی سکول لاہور ‘سٹی سکول کراچی ‘آغا خان یوتھ بورڈ اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں شامل ہیں‘ناظم پشاور محمد عاصم خان باقاعدہ طور پر انیس مارچ کو مقابلوں کا افتتاح کریں گے ان کے ہمراہ وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف خان‘ڈی جی سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم اور دیگر شخصیات بھی موجود ہوں گی۔

وقت اشاعت : 11/03/2019 - 19:47:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :