ملک میں فٹبال کے فروغ کیلئے گلی، گلی اور گائوں، گائوں جانے کو تیار ہوں‘ اشفاق حسین شاہ

موجودہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے عہدیداروں کی بھی خواہش ہے کہ دیہات کی سطح ٹیلنٹ کو ابھارنے کیلئے اقدامات کئے جائیں‘صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن

منگل 12 مارچ 2019 12:47

ملک میں فٹبال کے فروغ کیلئے گلی، گلی اور گائوں، گائوں جانے کو تیار ہوں‘ اشفاق حسین شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجنیئرسید اشفاق حسین شاہ نے کہا ہیکہ ملک میں فٹ بال کے فروغ کے لئے گلی، گلی اور گائوں، گائوں جانے کو تیار ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز ڈھلہ ڈنگل، شاہکوٹ میں سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ڈائریکٹر کرنل (ر ) فراست علی، لیگل ایڈوائزر چوہدری ذوالفقار علی، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری و پی ایس او ٹو صدر پی ایف ایف سید شرافت حسین بخاری، پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری خالد محمود چوہدری، رانا تنویر احمد اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشنز ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ کے عہدیداروں کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان میں ڈسپلن کی پابندی کرنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ شہروں میں تو ہر کوئی جاتا ہے میں ملک فٹ بال کے فروغ کے لئے گلی گلی اور گائوں، گائوں جاکر کھلاڑیوں کے مسائل حل کروں گا اور موجودہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے عہدیداروں کی بھی خواہش ہے کہ دیہات کی سطح ٹیلنٹ کو ابھارنے کیلئے اقدامات کئے جائیں، سید اشفاق حسین شاہ نے کہاکہ اگر آرگنائزر اللہ تعالی اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے احکامات کی روشنی میں کام کریں تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان میں فٹ بال کی ترقی کو نہیں روک سکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نیکہا کہ کوئی بھی پروگرام شروع کرنے سے قبل تلاوت کلام پاک اور سرور کونین کے حضور نذرانہ عقیدت ضرور پیش کیا جائیگا یہی مسلمان ہونے کا ایک عقیدہ ہے، انہوں نے پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری خالد محمود چوہدری اور غلام مصطفی چوہدری کی سپورٹس فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر کاوشوں کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی، آخر پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجنیئر سید اشفاق حسین شاہ نے سپورٹس فیسٹیول میں کامیابی حاصل کرنے والی فٹ بال، کبڈی اور والی بال کی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور شیلڈز پیش کیں اور اس موقع پر صدر پی ایف ایف نے اپنی ذاتی حیثیت سے 35 ہراز روپے بھی انعام دیا۔
وقت اشاعت : 12/03/2019 - 12:47:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :