پی ایس ایل فور کا لیگ مرحلہ مکمل ہو گیا ، پلے آف مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا

منگل 12 مارچ 2019 15:20

پی ایس ایل فور کا لیگ مرحلہ مکمل ہو گیا ، پلے آف مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) پی ایس ایل فور کا لیگ مرحلہ مکمل ہو گیا ، پلے آف مرحلے کا آغاز کل بدھ سے ہوگا۔پی ایس ایل فور کا لیگ مرحلہ مکمل ہو گیا ،پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے والی پشاور زلمی نمبر ٹو ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کوالیفائر میں (آج)بدھ کو مقابلہ کرے گی۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے کوالیفائر میں بدھ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مد مقابل ہوں گی ، اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کریگی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ایک موقع اور ملے گا۔

پی ایس ایل کا پہلا ایلیمینٹر میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان جمعرات کو ہو گا جس میں ہارے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔دوسرا ایلیمنیٹر جمعہ کو ہو گا اور پی ایس ایل فور کا فائنل اتوار کو کھیلا جائیگا۔ یادرہے کہ گذشتہ روز پاکستان سپرلیگ کے تیسویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی۔
وقت اشاعت : 12/03/2019 - 15:20:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :