آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن ٹینس چمپئن شپ کل اسلام آباد میں شروع ہوگی

منگل 12 مارچ 2019 15:20

آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن ٹینس چمپئن شپ کل اسلام آباد میں شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) ہائرایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن ٹینس چیمپئن شپ کل بدھ سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

ہائرایجوکیشن کمیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس محمد آصف کے مطابق چمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں 15 سے زائد یونیورسٹیز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں یہ چمپئن شپ 15 مارچ تک جاری رہے گی، ایونٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 12/03/2019 - 15:20:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :