پاکستان سپر لیگ کا لیگ مرحلہ مکمل، پشاور اور کوئٹہ کی ٹاپ پوزیشن،پہلاپلے آف کل کوئٹہ کلیڈی ایٹرزاور پشاور زلمی کے درمیان کھیلاجائے گا

منگل 12 مارچ 2019 15:24

ق
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)سیزن4 کالیگ مرحلہ مکمل ہوگیاہے،لاہورقلندرکی ٹیم اس باربھی آخری نمبرپررہی،پشاورزلمی کراچی کنگز کو شکست دے کر پوانٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پرپہنچ گیا،پہلے پلے آف میں کوئٹہ کلیڈی ایٹرزاور پشاور زلمی کل مدمقابل ہوںگے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کا چوتھا مرحلہ مکمل ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز اس بار بھی پی ایس ایل میں آخری نمبرپر رہی،ملتان کی ٹیم پانچویں پوزیشن حاصل کرسکی۔ پشاور زلمی کی کراچی کنگز سے جیت کے ساتھ ہی زلمی پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پرآگئی، کوئٹہ دوسرے،اسلام آباد تیسرے اور کراچی کی ٹیم چوتھے نمبر پر ہے۔پی ایس ایل کا پہلا پلے آف کل (بدھ) 13 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میںہوگا۔
وقت اشاعت : 12/03/2019 - 15:24:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :